0% 1 votes, 5 avg 0 Bihar STET Paper-1 Urdu- 2025 PYQs Bihar STET Paper-1 (Class 9-10) Urdu- 2025 (Held on 19 October 2025) Previous Year Question Paper 1 / 100 Section : Part I Urdu ذیل میں سے آزاد نظم کا انتخاب کیجیے A) بجلی کا کھمبا B) بچے کی دعا C) برکھارُت D) برقِ کلیسا 2 / 100 خدا گنجے کو ناخن نہ دے، ذیل میں سے درست متبادل کا انتخاب کیجیے A) محاورہ B) مترادف C) کہاوت D) ہم معنی الفاظ 3 / 100 بہار کے ایک نظم گو شاعر کا نام بتائیے A) فراق B) علی سردار جعفری C) جمیل مظہری D) احمد فراز 4 / 100 بہار کے کس شاعر کے مطلعے بہت شاندار اور یادگار ہیں؟ A) شاد عظیم آبادی B) راسخ عظیم آبادی C) مبارک عظیم آبادی D) رمز عظیم آبادی 5 / 100 پچاس ہزار روپے زید نے کس کو دیے؟ مندرجہ بالا جملہ ضمیر کی کس قسم کی مثال ہے؟ A) ضمیرِ شخصی B) ضمیرِ متکلم C) ضمیرِ اشارہ D) ضمیرِ استفہامیہ 6 / 100 کثیف’ لفظ کی درست ضد ہے۔‘ A) لطف B) لطیف C) کثافت D) لطفیات 7 / 100 نظم “تنہائی” کی ہیئت کا واضح انتخاب کیجیے A) پابند نظم B) معریٰ نظم C) آزاد نظم D) نثری نظم 8 / 100 اختر نے 25 میٹر خریدا۔ صفت کی کون سی مثال پیش کی گئی ہے؟ A) صفتِ ذاتی B) صفتِ مقداری C) صفتِ عددی D) سبھی درست ہیں 9 / 100 خاقانی ہند کس اردو شاعر کو کہا جاتا ہے؟ A) مرزا محمد رفیع سودا B) مرزا غالب C) شیخ محمد ابراہیم ذوق D) حکیم مومن خان مومن 10 / 100 متعلقِ فعل کا استعمال عموماً فعل یا جملے کے کس جگہ پر ہوتا ہے؟ A) فعل یا جملے کے بیچ میں B) فعل یا جملے کے شروع میں C) فعل یا جملے کے آخر میں D) ان میں سے کوئی نہیں 11 / 100 مثلث یا ثلاثی میں کتنے مصرعے ہوتے ہیں A) 1 B) 2 C) 3 D) 4 12 / 100 دیے الفاظ میں سے لاحقے والے الفاظ کی درست جوڑ کا انتخاب کیجیے A) زرخیز، چوکی دار B) پروقار، زیرِ آب C) آب دار، باادب D) لافانی، سر بسر 13 / 100 درست املے کی نشان دہی کیجیے A) اعتراذ B) اعطراز C) اعتراض D) اعتراظ 14 / 100 فعل کی وہ قسم جس کا فاعل معلوم ہو، کیا کہیں گے؟ A) فعلِ معروف B) فعلِ مجہول C) فعلِ تام D) فعلِ ناقص 15 / 100 ذیل کے متبادل سے درست کہاوت کا انتخاب کیجیے؟ A) گھی کے چراغ جلانا B) عید کا چاند ہونا C) منہ کی کھانا D) ایک انار سو بیمار 16 / 100 ذیل میں سے کس لفظ کا مطلب زمین کے ہیں؟ A) ارش B) عرش C) ارض D) ارز 17 / 100 شیام کل گھر جائے گا“، فعل کی قسم واضح کیجیے۔” A) فعلِ حال B) فعلِ مستقبل C) فعلِ ماضی D) ان میں سے کوئی نہیں ہے 18 / 100 ایک مصیبت سے نکل کر دوسری مصیبت میں پھنس جانا، اس جملے کے موافق درست محاورے کا انتخاب کیجیے۔ A) آم کے آم گٹھلیوں کے دام B) ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا C) آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا D) جس کی لاٹھی اس کی بھینس 19 / 100 لفظ قدیم کی ضد۔ A) جدید B) قداما C) قدائم D) بے قدیم 20 / 100 کعبہ کس منہ سے جاؤ گے غالب شرم تم کو مگر نہیں آتی مندرجہ بالا شعر سے تخلص کا انتخاب کیجیے۔ A) کعبہ B) غالب C) شرم D) آتی 21 / 100 کسی غزل میں اگر تین مطلع ہوں تو اصطلاحاً تیسرے مطلعے کو کیا کہیں گے؟ A) مطلع B) مطلعِ ثانی C) مطلعِ ثالث D) حسنِ مطلع 22 / 100 ایسے الفاظ جن کے معنی ایک ہی جیسے ہوں کیا کہلائیں گے؟ A) واحد جمع B) اضداد C) مترادف D) مذکر مؤنث 23 / 100 خوبی یا برائی کی بنا پر عوام کی طرف سے دیے گئے نام کو کہتے ہیں۔ A) علم B) کنیت C) لقب D) خطاب 24 / 100 گز بھر زمین“، کس صفت کی مثال ہے؟” A) صفتِ مقداری B) صفتِ عددی C) صفتِ نسبتی D) صفتِ ذاتی 25 / 100 دکن کی مثنوی کا درست انتخاب کیجیے A) قطب مشتری B) گلزارِ نسیم C) سحر البیان D) مذہبِ عشق 26 / 100 وہ حرف جو جوش و جذبے اور حیرت میں زبان سے بے اختیار نکل جائے، ایسے حروف کو کیا کہتے ہیں؟ A) حروفِ فجائیہ B) حروفِ ربط C) حروفِ عطف D) حروفِ تاکید 27 / 100 ماضی احتمالی کا دوسرا نام کیا ہے؟ A) ماضی بعید B) ماضی استمراری C) ماضی قریب D) ماضی شکیہ 28 / 100 جس کو پکارا یا مخاطب کیا جائے اس اسم کی حالت کو کیا کہتے ہیں؟ A) ندائی حالت B) خبری حالت C) اضافی حالت D) مفعولی حالت 29 / 100 غمِ ہستی کا اسد کس سے ہو جز مرگ علاج شمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہونے تک مندرجہ بالا مقطع کا شعر کس مشہور شاعر کا ہے؟ A) غالب B) اسد جھنجھارپوری C) اسد اللہ نثار وجہی D) اسد بدایونی 30 / 100 رباعی کے لیے کل کتنے اوزان مقرر ہیں؟ A) 22 B) 24 C) 26 D) 27 31 / 100 ذیل میں دیے گئے درست اسمِ آلہ کی پہچان کیجیے۔ A) خدا بخش لائبریری B) شیر شاہ سوری C) قلم تراش D) اخبار 32 / 100 ضمیر کی کتنی قسمیں ہیں؟ A) 3 B) 4 C) 5 D) 6 33 / 100 ملک کی جمع ہے۔ A) ممالک B) ملائک C) املاک D) ملکیت 34 / 100 صفتِ مشبہ کس صفت کو کہتے ہیں؟ A) صفتِ نسبتی B) صفتِ ذاتی C) صفتِ عددی D) صفتِ ضمیری 35 / 100 اے صاحبو! بچو! برادرانِ وطن! ان الفاظ کے آخر ”!“ علامت کا استعمال ملتا ہے، اس علامت کو کیا کہیں گے؟ A) ندائیہ B) فجائیہ C) خطابیہ D) سبھی درست 36 / 100 لفظ ہرن کی جنس کا انتخاب کیجیے۔ A) مذکر B) مؤنث C) کوئی جنس نہیں ہیں۔ D) مذکر اور مؤنث دونوں ہی ہیں 37 / 100 سلیم اپنی جماعت کا سب سے ذہین طالب علم ہے۔ اس جملے سے درست صفت کا انتخاب کیجیے A) جماعت B) ذہین C) اپنی D) سلیم 38 / 100 اگر کسی فعل ماضی مطلق، جملے کے آخر میں تھا، تھے ہو یا بڑھا دیا جائے تو فعل کی کون سی قسم بن جاتی ہے؟ A) ماضی احتمالی B) ماضی استمراری C) ماضی قریب D) ماضی بعید 39 / 100 غزل کا پہلا شعر جس کے دونوں مصرعے ہم قافیہ ہوں کہلائیں گے۔ A) مقطع B) مطلع C) حسنِ مطلع D) مطلعِ ثانی 40 / 100 اس کا گھوڑا، مجھ سے کہو، وغیرہ حروف کی کون سی قسم کی مثال ہے؟ A) حروفِ ربط B) حروفِ عطف C) حروفِ تاکید D) حروفِ فجائیہ 41 / 100 دو الفاظ معنی کے لحاظ سے ایک دوسرے کی اُلٹ ہوں، کیا کہتے ہیں؟ A) متضاد B) مترادف C) محاورہ D) کہاوت 42 / 100 داستان لفظ کا استعمال کس جنس میں ہوتا ہے؟ A) مذکر B) مؤنث C) دونوں ہی جنس کے طور پر D) الف اور ب دونوں ہی درست ہیں 43 / 100 نشیب و فراز، بھائی اور بہن میں ”و“، ”اور“ حروف کی کون سی مثالیں ہیں؟ A) حروفِ ربط B) حروفِ تاکید C) حروفِ فجائیہ D) حروفِ عطف 44 / 100 !حسد“ کی مترادف ذیل میں سے انتخاب کیجیے” A) ریا B) بغض C) غبار D) برباد 45 / 100 کیا فعلِ مجہول میں فاعل موجود / معلوم ہوتا ہے؟ A) ہاں فاعل ہوتا ہے B) فاعل نہیں ہوتا ہے C) فاعل اور مفعول دونوں نہیں ہوتے ہیں D) فاعل کا ہونا لازمی ہے 46 / 100 وہ غیر مستقل الفاظ جو تنہا لکھنے یا بولنے میں کوئی معنی نہ دیں کیا کہیں گے؟ A) جملہ B) حروف C) الفاظ D) محاورہ 47 / 100 کسی لفظ کے پہلے کوئی حرف یا لفظ لگا کر نئے الفاظ کی تشکیل کرتے ہیں۔ ایسے لفظ یا حرف کو کہتے ہیں۔ A) سابقہ B) لاحقہ C) اضداد D) مترادف 48 / 100 کیا نمرود کی خدائی تھی؟ بندگی میں مرا بھلا نہ ہوا درج بالا شعر میں ضمیر کی کس قسم کی طرف اشارہ ہے؟ A) ضمیرِ شخصی B) ضمیرِ تنکیری C) ضمیرِ اشارہ D) ضمیرِ استفہامیہ 49 / 100 درست متبادل کا انتخاب کیجیے۔ A) قافیہ کے بعد ردیف آتی ہے B) ردیف سے پہلے قافیہ آتا ہے C) ردیف کے بعد قافیہ آتا ہے D) الف اور ب دونوں متبادل درست ہیں 50 / 100 جگنو کو دن کے وقت پرکھنے کی ضد کریں بچے ہمارے عہد کے چالاک ہو گئے مندرجہ بالا شعر کے تعلق سے ذیل کے متبادل میں سے درست رائے کا انتخاب کیجیے۔ A) درج بالا شعر مطلع کی بہترین مثال ہے B) درج بالا شعر مقطع کی بہترین مثال ہے C) درج بالا شعر نہ ہی مطلع ہے اور نہ ہی مقطع ہے D) درج بالا شعر حسنِ مطلع کا شعر ہے 51 / 100 غزل کو کس صنف سے اخذ کیا گیا ہے؟ A) مثنوی B) مرثیہ C) رباعی D) قصیدہ 52 / 100 پلنگ پوش، میں ذیل میں سے کس کا استعمال کیا گیا ہے؟ A) سابقہ B) لاحقہ C) الف اور ب دونوں کا ہی D) ان میں سے کوئی نہیں 53 / 100 تانیث الفاظ کے درست گروپ کا انتخاب کیجیے۔ A) زلف، ردیف B) قفس، قسمت C) غزل، افسانہ D) چونچ، زمین 54 / 100 لفظ ”مال“ کی مترادف ذیل میں سے کیا ہے؟ A) متاع B) قسمت C) عزت D) الف اور ب دونوں درست ہیں 55 / 100 اس صفت کا نام بتائیے جس میں کسی چیز کا وزن یا ناپ معلوم ہو۔ A) صفتِ ذاتی B) صفتِ عددی C) صفتِ نسبتی D) صفتِ مقداری 56 / 100 مندرجہ ذیل متبادل میں سے درست خطاب کی مثال کا انتخاب کیجیے۔ A) بلبلِ ہند B) بھارت رتن C) بنتِ زینت D) ابو جہل 57 / 100 !ذیل میں مرثیے کی درست جزو کا انتخاب کیجیے A) رجز B) گریز C) مدح D) تشبیب 58 / 100 ؟“ مندرجہ علامت کو اردو میں کیا کہتے ہیں؟” A) استفہامیہ B) ندائیہ C) قوسین D) واوین 59 / 100 غالب نے غالب کے علاوہ جس تخلص کا استعمال کیا ہے، اس کی نشاندہی کیجیے۔ A) مرزا نوشہ B) اسد اللہ C) اسد D) مرزا غالب 60 / 100 دیوان کی درست جمع کا انتخاب کیجیے۔ A) دیوانہ B) دیوانے C) دیون D) دواوین 61 / 100 طور کے لحاظ سے فعل کی کون سی قسمیں ہیں؟ A) ماضی، حال، مستقبل B) فعلِ تام اور ناقص C) فعلِ لازم، فعلِ متعدی D) فعلِ معروف اور فعلِ مجہول 62 / 100 لومڑی بہت چالاک جانور ہے۔ درج جملہ میں صفت کی کس قسم کی طرف اشارہ ہے؟ A) صفتِ ذاتی B) صفتِ نسبتی C) صفتِ عددی D) صفتِ مقداری 63 / 100 وہ فعل جس سے پورے معنی معلوم نہیں ہوتے۔ اس کے پہلے کسی لفظ کو بڑھانا ضروری ہے۔ کون سا فعل کہلائے گا؟ A) فعلِ تام B) فعلِ ناقص C) فعلِ لازم D) فعلِ متعدی 64 / 100 ابھی سے ہی جشن منانے میں جلدی نہ کرو ابھی دلی دور ہے۔ اس جملے میں سے درست کہاوت کا انتخاب کیجیے۔ A) جشن منانا B) جلد نہ کرنا C) دلی دور ہے D) ان میں سے کوئی نہیں 65 / 100 ذیل میں سے کس لفظ کا مطلب بچھو کے ہیں؟ A) اقرب B) عقرب C) عکرب D) ان میں سے کوئی نہیں 66 / 100 رشید ہر روز ٹرین سے کالج جایا کرتا تھا۔ مندرجہ جملے میں فعل کی کس قسم کی طرف اشارہ ہے؟ A) ماضی مطلق B) ماضی قریب C) ماضی استمراری D) ماضی بعید 67 / 100 جملے میں جس پر کام مکمل ہوا اسے کیا کہیں گے؟ A) فاعل B) فعل C) مفعول D) ان میں سے کوئی نہیں 68 / 100 ــَـ“ مندرجہ حرکت کو کیا کہتے ہیں؟” A) زیر B) زبر C) پیش D) مد 69 / 100 اسمِ آلہ کی مثال کا درست انتخاب کیجیے؟ A) ندی B) لال قلعہ C) نہرنی D) علامہ اقبال 70 / 100 حصہ کی درست جمع ذیل میں سے ہے؟ A) حصیات B) حِصَص C) حصیاں D) حصیتوں 71 / 100 ضمیرِ اشارہ کی مثال کا درست انتخاب کیجیے؟ A) وہ B) یہ C) الف، اور ب دونوں ہیں D) کون 72 / 100 آ گیا، چلا، پڑھا، لکھا وغیرہ فعل کی کون سی قسمیں ہیں؟ A) فعلِ تام B) فعلِ ناقص C) فعلِ استمراری D) سبھی درست 73 / 100 خدائے سخن، کس شاعر کو کہا جاتا ہے؟ A) محمد تقی میر B) مرزا غالب C) اقبال D) فیض 74 / 100 لفظ ”ذی روح“ اور ”پیام بر“ میں لاحقے کا انتخاب کیجیے۔ A) ذی B) روح C) پیام D) بر 75 / 100 مطلع کے بعد اگر غزل میں دوسرا شعر ایسا آئے جس کے دونوں مصرعے ہم قافیہ و ہم ردیف ہوں کیا کہلائیں گے؟ A) مطلعِ ثانی B) حسنِ مطلع C) زیبِ مطلع D) سبھی متبادل درست ہیں 76 / 100 دیئے گئے متبادل میں سے درست اسمِ معرفہ کا انتخاب کیجیے۔ A) زمین، آسمان، قلم، شہر B) عظیم آباد، پرویز شاہدی، اسکول، گھڑی C) گاؤں، شہر، کُرتا، پہاڑ D) پٹنہ، جمیل مظہری، ہمالیہ، معین الحق 77 / 100 کون اور کیا، ضمیر کی کس قسم کی مثالیں ہیں؟ A) ضمیرِ شخصی B) ضمیرِ موصولہ C) ضمیرِ استفہامیہ D) ضمیرِ تنکیری 78 / 100 نظمِ معریٰ کی طرف خصوصی توجہ کرنے والے شاعر کی نشان دہی کیجیے؟ A) اقبال B) حسرت C) نظم طباطبائی D) مجروح 79 / 100 !ذیل میں سے کہاوت کی درست تعریف کا انتخاب کیجیے A) الفاظ کا ایسا مجموعہ جو اپنے لفظی معنی کے بجائے الگ معنی ادا کرتے ہوں B) کوئی نہ کوئی کہانی یا روایت ہوتی ہے۔ C) الف اور ب دونوں ہی درست ہیں D) ب، درست ہے اور الف غلط ہے 80 / 100 ہنڈولہ“ نظم کے خالق کا نام بتائیں؟” A) سردار جعفری B) فراق C) فیض D) منیر نیازی 81 / 100 وہ جملہ جس میں خوشی یا غم کا اظہار ہو، کیا کہلائیں گے؟ A) خبریہ B) سوالیہ C) فجائیہ D) امریہ 82 / 100 !فعل کی پہچان کیجیے A) سات آدمی B) اکرم دوڑتا ہے C) ترکی ٹوپی D) تاج محل 83 / 100 اکبر“ کی جمع ذیل میں سے منتخب کیجیے۔” A) اکبرات B) اکبر C) اکابر D) اکبور 84 / 100 غزل کے ہر شعر میں ہو بہو دہرائے جانے والے الفاظ کو کہیں گے؟ A) قافیہ B) ردیف C) مطلع D) مقطع 85 / 100 ذیل میں واحد غائب کی مثال ہے؟ A) وہ B) تم C) میں D) ہم 86 / 100 اکبر کے والد نے کشمیر سے کشمیری شال خریدا“ اس جملے میں درست صفت کا انتخاب کیجیے؟” A) اکبر B) کشمیر C) کشمیری شال D) خریدا 87 / 100 مستقبل کے زمانے کا انتخاب ذیل کے جملوں میں سے کیجیے۔ A) لڑکے کھیل رہے ہیں B) وہ کلکتہ جائے گا C) ارشد کرکٹ کھیلے گا D) ب اور، ج دونوں درست ہیں 88 / 100 اردو شاعری کا ”باوا آدم“ محمد حسین آزاد نے کس شاعر کو کہا؟ A) امیر خسرو B) ولی C) سراج اورنگ آبادی D) میر 89 / 100 غور طلب“ اور ”کاشت کار“ میں سے جو لاحقے نہیں ہیں اس کی پہچان کیجیے۔” A) غور B) کار C) طلب D) الف اور ب دونوں درست ہیں 90 / 100 قوسین کی علامت کا ذیل میں سے انتخاب کیجیے؟ A) ، B) ”“ C) ( ) D) ! 91 / 100 اردو زبان کے پہلے مرثیے کا نام بتائیے؟ A) گلشنِ عشق B) علی نامہ C) نو سرہار D) دریائے عشق 92 / 100 مقطع کے لیے ضروری ہے؟ A) غزل کا آخری شعر B) شاعر کا تخلص C) غزل کا پہلا شعر D) الف، اور ب دونوں متبادل درست ہیں 93 / 100 ایسا جملہ جس میں کسی سے سوال کیا جائے یا کسی کے بارے میں سوال کیا جائے ایسے جملے کو کیا کہیں گے؟ A) استفہامیہ B) خبریہ C) ندائیہ D) فجائیہ 94 / 100 اسمِ نکرہ کی پہچان کیجیے؟ A) گول گھر B) گاندھی میدان C) گیا D) ندی 95 / 100 دیر کی ضد کا ذیل میں درست انتخاب کیجیے؟ A) دیر B) حرم C) حریم D) ان میں سے کوئی نہیں 96 / 100 زمانہ کے لحاظ سے فعل کی کتنی قسمیں ہیں؟ A) 2 B) 3 C) 4 D) 5 97 / 100 طوطی بولنا، محاورے کا کیا مطلب ہے؟ A) بہت سارے پرندوں کا چہچہانا B) طوطے کی آواز C) طوطے کے ساتھ بولنا D) ان میں سے کوئی نہیں 98 / 100 وہ اپنی بڑی بہن کو خط لکھتا ہے۔ اس جملے میں کس زمانے کا ذکر کیا گیا ہے؟ A) ماضی B) حال C) مستقبل D) الف اور ب دونوں درست ہیں 99 / 100 معنی کے اعتبار سے جملے کی کتنی قسمیں ہوتی ہیں؟ A) 2 B) 3 C) 4 D) 5 100 / 100 جملے کے خاتمے پر ذیل میں سے کس علامت کا استعمال کرتے ہیں؟ A) ۔ B) ! C) : D) ؛ Your score isThe average score is 0% 0% Restart quiz Please Rate The Test Send feedback Follow for Updates: Telegram WhatsApp Instagram Share is Caring: Share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp Share on Facebook (Opens in new window) Facebook Share on Telegram (Opens in new window) Telegram Share on X (Opens in new window) X Share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn Share on Reddit (Opens in new window) Reddit Related
Bihar STET Paper-1 PYQs Bihar STET Paper 1 Physical Education 19-10-2025 Previous Year Question Paper
Bihar STET Paper-1 PYQs Bihar STET Paper 1 Social Science 01-11-2025 Shift-2 Previous Year Question Paper